ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عجیب و غریب: بھینس نے دیا ایسے بچے کو جنم، ڈاکٹر کے بھی اڑے ہوش، دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی بھیڑ

Two Head Buffalo Calf: معاملہ وارانسی کے سکرولہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے لوگ اس وقت حیرت میں پڑ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ بھینس نے دو سر والی بچھیا کو جنم دیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بچھیا کو دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔

  • Share this:
عجیب و غریب: بھینس نے دیا ایسے بچے کو جنم، ڈاکٹر کے بھی اڑے ہوش، دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی بھیڑ
معاملہ وارانسی کے سکرولہ علاقے کا ہے۔

وارانسی میں ایک بھینس نے انوکھی بچھیا کو جنم دیا ہے۔ اس کے ایک نہیں بلکہ دو سر ہیں۔ جانکاری لگنے پر قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔ معاملہ وارانسی کے سکرولہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے لوگ اس وقت حیرت میں پڑ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ بھینس نے دو سر والی بچھیا کو (Two Head Buffalo Calf) جنم دیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بچھیا کو دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔


سکرول کے رہنے والے رام سورت یادو کے یہاں قدرت کا یہ کرشمہ دیکھنے کو ملا۔ تبیلے کے مالک سورت یادو نے بتایا کہ صبح سے ان کی بھینس کو درد زہ ہو رہا تھا جس پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ ڈاکٹروں کو پہلے تو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ایک سر کے ساتھ دوسرا سر دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیرانی میں پڑ گئے۔ گھنٹوں مشقت کے بعد دھیرے۔دھیرے بچے کو باہر نکالا گیا تو صاف ہوا کہ بچھیا کے دو سر ہیں۔



یادو نے کہا، رات چار بچے بھینس کو درد زہ شروع ہوا۔ ڈاکٹروں کی مدد سے بچے کو باہر نکالا گیا۔ کوئی کہتا ہے کہ یہ اچھا نہیں ہے، اس میں راکشس کی آتما ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ یہ خدا کا کرشمہ ہے۔
؎

فی الحال بچھیا اور اس کی ماں دونوں صحت یاب ہیں لیکن ر کے پاس وزن زیادہ ہونے کے سبب بچھیا ابھی کھڑی نہیں ہو پارہی ہے۔ بچھیا کے ایک دھڑ سے دونوں سرجڑے ہوئے ہیں۔ جانوروں کے ڈاکٹر بھی اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ وہیں علاقے کے لوگوں میں اس عجیب و غریب واقعے کو لیکر الگ۔الگ طریقے کی چرچا ہے۔ کوئی اسے ٹھیک کہہ رہا ہے تو کوئی اس  طرح کے بچھیا کے پیدا ہونے پر ٹھیک نہیں کی بات کہہ رہا ہے۔ سب کی الگ الگ رائے سامنے آ رہی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 24, 2021 08:55 PM IST