ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دو سانپوں کی ایسی لڑائی نہیں دیکھی ہو گی آپ نے، ویڈیو ہوا وائرل

آئی ایف ایس آفیسر سشانت نندا نے اپنے ٹوئٹر پر دو سانپوں کے درمیان اس خطرناک لڑائی کا ویڈیو شئیر کیا ہے

  • Share this:
دو سانپوں کی ایسی لڑائی نہیں دیکھی ہو گی آپ نے، ویڈیو ہوا وائرل
آئی ایف ایس آفیسر سشانت نندا نے اپنے ٹوئٹر پر دو سانپوں کے درمیان اس خطرناک لڑائی کا ویڈیو شئیر کیا ہے

زمین۔ جائیداد کے لئے انسانوں کی لڑائی کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جانوروں میں بھی اس طرح کی لڑائیاں ہوتی ہیں؟ دنیا میں ایسے بہت سے جانور اور چرند وپرند ہیں جو اپنے علاقہ اور دوستوں کے لئے ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی بالادستی کی لڑائی ہوئی دو سانپوں کے بیچ۔ آئی ایف ایس آفیسر سشانت نندا نے اپنے ٹوئٹر پر دو سانپوں کے درمیان اس خطرناک لڑائی کا ویڈیو شئیر کیا ہے۔ یہ ویڈیو کسی گھنے جنگل کا لگ رہا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سانپ سڑک کے کنارے پانی میں لڑ رہے ہیں۔ وہ لڑائی کرتے کرتے سڑک پر آ جاتے ہیں اور وہاں لڑائی کو جاری رکھتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے لپٹ جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان دونوں سانپوں کو ریٹ اسنیک بتایا جا رہا ہے۔ سشانت نندا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ ریٹ اسنیک بالادستی کے لئے مقابلہ کرتے ہیں۔ یہاں دو میل اسنیک اپنے علاقے کو متعین کرنے اور اپنے ساتھی کی حفاظت کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں‘‘۔ آپ بھی دیکھئے ویڈیو۔



نندا نے اس ویڈیو کو آج ہی صبح شئیر کیا ہے۔ اب تک اس ویڈیو پر ہزاروں ویوز آ چکے ہیں۔ ساتھ ہی 100 سے زیادہ لائکس اور کئی ری ٹویٹس ہو چکے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’ لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ لڑائی نہیں، بلکہ رومانس کر رہے ہیں۔ ایسے ویڈیو میں نے کئی بار دیکھے ہیں‘۔ اس پر سشانت نندا نے لکھا ’ یہ ایک غلط دلیل ہے‘۔
نندا سوشل میڈیا پر اپنے خاص ویڈیوز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کے سبھی ویڈیوز اور فوٹیج کے وائرل ہونے میں ذرا بھی وقت نہیں لگتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 04, 2020 11:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading