ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پاکستان کی کائرانہ حرکت، گولی باری میں دوہندوستانی ہلاک اور8 زخمی

دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ تقریباً 02:30 بجے پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے شاہ پور اورکِرنی سیکٹر میں ایل اوسی پرچھوٹے ہتھیاوں سےگولی باری کی اورمورٹارسےگولے داغے۔ ہندوستانی فوج نے بھی اینٹ کا جواب پتھرسےدیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پاکستان کی کائرانہ حرکت، گولی باری میں دوہندوستانی ہلاک اور8 زخمی
علامتی تصویر

جموں: پاکستان نے جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پرمنگل کے روز بغیرکسی اشتعال کے گولی باری کرتے ہوئے جنگ بندی کی پھرخلاف ورزی کی ، جس میں ایک خاتون سمیت دوافراد کی موت ہوگئی اور8 دیگرزخمی ہوگئے۔ پونچھ کے ڈپٹی کمشنرراہل یادو نے یہاں ٹیلی فون پریو این آئی کو بتایا کہ پونچھ سیکٹرکے باندی چیچی علاقے میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر8  زخمی ہوگئے ہیں۔

دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ تقریباً 02:30 بجے پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے شاہ پوراورکِرنی سیکٹر میں ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاوں سے گولی باری کی اورمورٹارسے گولے داغے۔ ہندوستانی فوج نے بھی اینٹ کا جواب پتھرسےدیا ہے۔ قبل ازیں 29 نومبرکو بھی پاکستان نے پونچھ، بالاکوٹ سیکٹر میں گولی باری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔





رہائشی علاقوں پرپاکستانی فوج نے برسائی گولیاں

پاکستان کی طرف سے یہ گولی باری رک رک کرگزشتہ 24 گھنٹے سے جاری ہے۔ ایل اوسی سے منسلک تمام حصوں میں جہاں رہائشی آبادی ہے وہاں پاکستانی فوج گولیاں برسا رہی ہیں۔ ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کی اس کائرانہ کارروائی کا منہ توڑجواب دیا ہے۔ دولوگوں کو اپنی جان اس گولی باری میں گنوانی پڑی ہے، ان کےعلاوہ 6 دیگرلوگ اس گولی باری میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔




نیوزایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ


First published: Dec 03, 2019 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading