உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمالی کشمیر میں ہتھیار اور گولہ بارود کے ساتھ جیش محمد کے 2 جنگجو گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ جیش محمد کے دو مقامی جنگجو کو آج گرفتار کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سرینگر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ جیش محمد کے دو مقامی جنگجو کو آج گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج، نیم فوجی دستے اور پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر جیش محمد کے دو مقامی جنگجو کو گرفتار کیا۔ان کے پاس سے دستی بم اور خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
      بارہمولہ کے پرانے شہر سے گذشتہ ہفتے فوج، مرکزی ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی تلاشی مہم کے دوران تقریباً 50 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے چینی اور پاکستانی پرچم کے علاوہ قابل اعتراض دستاویزات برآمد کئے گئے۔
      First published: