اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مکہ معظمہ میں ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 2 کشمیری حاجیوں کا انتقال

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو حاجیوں کی گذشتہ رات سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ میں موت ہو گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو حاجیوں کی گذشتہ رات سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ میں موت ہو گئی ہے۔ دونوں متوفی عازمین فریضہ حج ادا کر چکے تھے۔ ان کی شناخت 67 سالہ غلام محمد ڈار ساکنہ چیر کوٹ کپواڑہ اور 65 سالہ ساجہ بیگم زوجہ علی محمد لون ساکنہ ہیہامہ بون گام کپواڑہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔


      کشمیر کے مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق دونوں عازمین منیٰ میں قیام کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد بیہوش ہوگئے۔ انہیں نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں حاجیوں کو مردہ قرار دے دیا۔


      بتا دیں کہ جموں وکشمیر سے اس برس قریب 10 ہزار 183 عازمین سفرمحمود پر روانہ ہوئے ہیں جن میں کشمیر کے 8 ہزار 419 ، جموں کے 1 ہزار 639 اور صوبہ لداخ کے 125عازمین شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 28 اگست کو کشمیری عازمین کرام کو لیکر پہلا قافلہ پانچ پروازوں کے ذریعے سری نگر ائیر پورٹ پہنچے گا جبکہ 29 اگست سے 7 ستمبر تک روزانہ چار پروازوں کے ذریعے عازمین کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

      First published: