ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: انکاؤنٹر میں لشکرِ طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط: ویڈیو دیکھیں

رنبیل گڑھ پنزی نارہ سرینگرمیں آج صبح انکاونٹر (encounter) شروع ہوا۔ اس علاقے میں گزشتہ شام سے ہی سرچ آپریشن جاری تھا۔ انکاونٹر میں دو دہشت گردوں (Terrorist) کو ہلاک ہوئے ہیں۔

  • Share this:

جموں کشمیر: (jammu and kashmir) رنبیل گڑھ پنزی نارہ سرینگرمیں آج صبح انکاونٹر (encounter) شروع ہوا۔ اس علاقے میں گزشتہ شام سے ہی سرچ آپریشن جاری تھا۔ انکاونٹر میں دو دہشت گردوں (Terrorist) کو ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ایک فوجی جوان کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ یہ انکاونٹر اس وقت شروع ہوا جب ایک رہائشی مکان میں دو دہشت گردوں (Terrorist)  کے چھپے ہونے کی سیکورٹی فورسز (security forces) کو اطلاع ملی۔ آج صبح سویرے پہلے مختصر وقفے تک فائرنگ ہوئی۔ جس کے بعد بیچ بیچ میں فائرنگ (Firing) کا تبادلہ جاری رہا۔


بتادیں کہ فائرنگ (Firing) کے تبادلے میںدو دہشت گرد(Terrorist) کو ہلاک ہوگئے۔۔ سیکورٹی فورس ز (security forces)نےعلاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔ ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ اورپورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ سیکورٹی کے بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ علاقے میں دہشت گردوں (Terrorist) کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کتوں کا بھی استعمال کیاگیا۔ انکاؤٹر (encounter) ختم ہونے کے بعد مشتمل ہجوم نے پتھراؤ بھی کیا۔ سیکورٹی فورسز (security forces) نے اس انکاونٹر کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔


فوج کے دس سیکٹر کے برگیڈئیر نریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ کل سے ہی اس علاقے میں انہیں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملی ٹنسی کی صفوں میں جو بھی جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن جاری رہیں گے۔ادھر انکاونٹر کے بعد فوج دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اس آپریشن کو انتیس آر آر، ایس او جی ، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر (jammu and kashmir) پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 26, 2020 11:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading