دہلی تشدد کے دوران رپورٹنگ کو لے کر دو نیوز چینلوں پر عائد پابندی ہٹا لی گئی
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ملیالم نیوز چینلز ’ایشیانیٹ نیوز‘ اور ’ميڈياون‘ کو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کو غلط طریقے سے ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے جمعہ کو اگلے 48 گھنٹے تک ان کی نشریاتپر روک لگائی تھی۔
- UNI
- Last Updated: Mar 07, 2020 12:55 PM IST

تشدد زدہ شیووہار علاقے میں 2 مارچ کو مقامی لوگ امن مارچ نکالتے ہوئے۔
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے ہفتہ کو مليالی زبان کے دو نیوز چینلز- ’ایشیانیٹ نیوز‘ اور ’ميڈياون ‘کی نشریات پر جمعہ کو عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کے سبب دونوں نیوز چینلز کی نشریات پر جمعہ کو 48 گھنٹے کی پابندی لگائی گئی تھی، جسے آج صبح ہٹا لی گئی۔
Asianet and MediaOne channels which were banned for 48 hours yesterday by I&B ministry for allegedly communally insensitive coverage of Delhi violence, are back on air. #Kerala pic.twitter.com/nd9DBljauT
— ANI (@ANI) March 7, 2020
وزارت نے جمعہ کو ساڑھے سات بجے سے لے کر اتوار کی شام ساڑھے سات بجے تک 48 گھنٹوں کے لئے’ میڈیاون‘ اور ’ایشیانیٹ نیوز‘ کی نشریات پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔ کانگریس نے دونوں چینلوں پر پابندی لگانے پر حکومت کی تنقید کی تھی اور کہا کہ یہ میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔