உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کے ساتھ کی تھی چھیڑچھاڑ، Metro Card نے تین ماہ بعد کرایا گرفتار

    molestation case: اس ٹیم نے راجیو چوک اسٹیشن پر نصب تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی، جس سے دونوں مشتبہ افراد کے بارے میں کچھ سراغ ملے۔

    • Share this:
      قومی راجدھانی کناٹ پلیس کے مرکز میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن Delhi Metro کے اندر ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور دھمکی دینے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزموں کی شناخت پانڈو نگر کے رہنے والے لو بگا اور ماڈل ٹاؤن کے رہنے والے شیو اوم گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔

      دراصل متاثرہ نے 3 مئی 2022 کو میٹرو اسٹیشن پر اپنے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرکے پولیس سے شکایت کی تھی۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ اس ٹیم نے راجیو چوک اسٹیشن پر نصب تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی، جس سے دونوں مشتبہ افراد کے بارے میں کچھ سراغ ملے۔

      اس کے بعد، پولیس ٹیم نے مشتبہ افراد کے ذریعے سفر کے لیے استعمال کیے گئے میٹرو کارڈ کی تفصیلات حاصل کیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ان کے داخلی/خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ اس واقعہ کے تقریباً 3 ماہ بعد بالآخر پولیس کو کامیابی ملی اور خصوصی ٹیم نے پانڈو نگر کے رہنے والے لو بگا کو پکڑ لیا۔ جب لو بگا سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے ساتھی شیو اوم گپتا کے بارے میں بتایا، جو دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں مہندرو انکلیو میں رہتا ہے۔

      مہنگائی کا ایک جھٹکا، دہلی میں بڑھے PNG کے دام، IGL نے فی یونٹ میں 2.63 روپے کا کیا اضافہ

      پاکستان: مدرسے کا ٹیچر بنا حیوان،  کمرے میں لے جاکر 10 لڑکوں کا کیا ریپ

      پولیس کے مطابق ان دونوں ملزمان کا کوئی سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ لو بگا نامی ملزم جنپیکٹ کمپنی میں سینئر منیجر کے عہدے پر کام کر رہا ہے۔ ان کی نوکری ممبئی میں ہے لیکن فی الحال وہ گھر سے کام کر رہا ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور ایک بچہ بھی ہے۔ دوسری طرف دوسرا ملزم شیو اوم گپتا اس وقت دہلی یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا ہے اور وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: