ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر: پلوامہ میں فوج۔ دہشت گردوں کے تصادم میں دو دہشت گرد ڈھیر

مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے طور پر ہوئی ہے اور دوسرے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے

  • Share this:
جموں و کشمیر: پلوامہ میں فوج۔ دہشت گردوں کے تصادم میں دو دہشت گرد ڈھیر
فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کی بنیاد پر جوانوں نے تکین گاؤں کے ایک گھر کی گھیرابندی کی تھی ۔ یہاں دو دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کی خبر تھی جن میں سے دونوں کو مار گرایا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق، تصادم ختم ہو گیا ہے۔ مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے طور پر ہوئی ہے اور دوسرے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔


دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔

First published: Nov 10, 2018 11:18 AM IST