ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو ہلاک

سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2017 09:10 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو ہلاک
سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔

سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورس اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم دستہ(ایس او جی) نے اننت ناگ میں بیج بهارہ کے كنلوان میں ایک مشترکہ تلاشی مہم کی شروع کی۔  سیکورٹی فورسز ایک خاص علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت اچانک وہاں پوشیدہ کچھ جنگجو ؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔


جائے حادثہ پر فوری طور پر اضافی سکیورٹی فورسز کو بھیج کر پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ آج علی الصبح سکیورٹی فورسز نے وہاں تھوڑا اجالا ہونے پر تلاشی مہم شروع کر دی اور تصادم میں دو جنگجو کو مار گرایا۔ تازہ اطلاع ملنے تک تصادم اب بھی جاری ہے۔


First published: Aug 04, 2017 09:10 AM IST