نئی دہلی ۔ نوٹ کی منسوخی کے بعد ملک میں بھلے ہی لوگوں کو نئے نوٹوں کے لئے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑ رہا ہے لیکن سرحد پار بیٹھے جنگجوؤں کے ہاتھوں میں نئے نوٹ ضرور پہنچ گئے ہیں۔ جموں کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ آج تصادم میں مارے گئے دو جنگجوؤں کے پاس سے 2000 روپے کے نئے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ابھی یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ مارے گئے جنگوؤں کے پاس سے ملے 2000 روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا جعلی۔ مارے گئےجنگجوؤں کیجو تصویریں جاری کی گئی ہیں ان میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ 2000 روپے کے دو نئے نوٹ اور 100 روپے کے کئی نوٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
حکومت کی طرف سے 1000 اور 500 روپے کے نوٹ منسوخ کیے جانے کے بعد جنگجوؤں کے پاس سے یہ پہلی برآمدگی ہے جس میں 2000 روپے کے نئے نوٹ ملے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ آٹھ نومبر کو نوٹ کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مہم دہشت گردوں کو کی جانے والی فنڈنگ، جعلی کرنسی اور کالے دھن پر روک لگانے کے لئے شروع کی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔