ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی بی ایس ای پیپر لیک : دو ٹیچر اور کوچنگ سینٹر کا مالک گرفتار، گوگل نے ای میل کی معلومات کی فراہم

سینٹرل بورڈ ر سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے دسویں اور بارہویں کے پیپر لیک کے معاملہ میں دہلی پولیس نے دو ٹیچر اور کوچنگ سینٹر مالک کو گرفتار کیا ہے

  • Share this:
سی بی ایس ای پیپر لیک : دو ٹیچر اور کوچنگ سینٹر کا مالک گرفتار، گوگل نے ای میل کی معلومات کی فراہم
علامتی تصویر

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ ر سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے دسویں اور بارہویں کے پیپر لیک کے معاملہ میں دہلی پولیس نے دو ٹیچر اور کوچنگ سینٹر مالک کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پہلے ان افراد کو حراست میں لیا تھا اور اب انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر گوگل نے دہلی پولیس کو سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس کے ریاضی مضمون کے مبینہ لیک کے بارے میں بورڈ صدر انیتا کروال کو الرٹ کرنے کے لئے ای میل بھیجنے والے شخص کی تفصیلی معلومات فراہم کی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے کہا کہ آج دہلی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) جو معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے،کو اس سلسلے میں تفصیلی معلومات ملی ہے۔انہوں نے اطلاع دی کہ متعلقہ شخص کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

قبل ازیں پولیس نے بورڈ سے ان شکایتوں کی فہرست تیار کرنے کیلئے کہا تھا جو اسے پیپر لیک کے معاملہ میں ملی تھیں۔ پولیس یہ پتہ لگانے کیلئے ان شکایتوں کا تجزیہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ شرارت تھی یا ان میں کوئی سچائی تھی۔

دریں اثنا پیپر لیک معاملہ میں دہلی پولیس کی جانچ جاری ہے اور اس نے باہری دہلی کے کئی اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی ۔ افسران نے بتایا کہ ابھی تک 60 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، جس میں 53 طلبہ شامل ہیں۔


نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
First published: Apr 01, 2018 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading