உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلی پولیس کو بڑی کامیابی، ببر خالصہ انٹرنیشنل کے 2 دہشت گرد تصادم کے بعد گرفتار

    دلی پولیس کو بڑی کامیابی، ببر خالصہ انٹرنیشنل کے 2 دہشت گرد تصادم کے بعد گرفتار

    دلی پولیس کو بڑی کامیابی، ببر خالصہ انٹرنیشنل کے 2 دہشت گرد تصادم کے بعد گرفتار

    ان کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ دونوں پنجاب کے لدھیانہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں دونوں کئی سنگین معاملوں میں موسٹ وانٹیڈ بھی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (Babbar Khalsa International)  سے منسلک دو خونخوار دہشت گردوں کو دلی پولیس نے تصادم کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، شمال۔ مغربی دلی میں تصادم کے دوران پکڑے گئے ان دہشت گردوں کی شناخت بھوپیندر آلیاس دلابر سنگھ اور کلونت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ دونوں پنجاب کے لدھیانہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں دونوں کئی سنگین معاملوں میں موسٹ وانٹیڈ بھی ہیں۔


      BKI کو ببر خالصہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہندستان میں ایک خالصتان دہشت گرد تنظیم ہے۔ ہندستان اور برطانیہ کی حکومتیں ببر خالصہ کو ایک دہشت گرد گروپ مانتی ہیں۔ ببر خالصہ انٹرنیشنل 1978 میں بنایا گیا تھا، لیکن 1990 کی دہائی میں اس کے کئی سینئر ارکان تصادم میں مارے گئے تھے جس کے بعد اس دہشت گرد تنظیم کا اثر کم ہو گیا تھا۔ ببر خالصہ انٹرنیشنل کو کناڈا، جرمنی، ہندستان اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

      خالصتان کو لے کر پچھلے کچھ دنوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جولائی میں ممنوعہ تنظیم سکھ فار جسٹس نے خالصتان کی مانگ کے لئے ' ریفرینڈم 2020' کے تحت ووٹ رجسٹریشن کے لئے ایک کناڈائی پورٹل ' دلی بنائے گا خالصتان ڈاٹ ان' لانچ کیا تھا۔ تب سلامتی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا تھا کیونکہ اس گروپ نے رجسٹریشن کے لئے پنجاب کی جگہ دہلی کو منتخب کیا تھا۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: