உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجودھیا میں مندر مسجد سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی : بی ایس پی سپریمو مایاوتی

     اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں كاشی رام کی برسی کے موقع پر مایاوتی کی مہار یلی میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں كاشی رام کی برسی کے موقع پر مایاوتی کی مہار یلی میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں كاشی رام کی برسی کے موقع پر مایاوتی کی مہار یلی میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بننے پر اجودھیا کے مندر مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ آنے پر اسے نافذ کیا جائے گا۔ مایاوتی نے یہاں بی ایس پی کےبانی کاشی رام کی 10ویں برسی پر منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخات کے بعد اگر ان کی حکومت بنی اور اجودھیا کے مندر مسجد تنازعہ کا فیصلہ آیاتو سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔
      قابل ذکر ہے کہ 30ستمبر 2010 کو محترمہ مایاوتی کے دور اقتدار میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ عدالت کی خصوصی بنچ کے آئے فیصلہ کے دوران پوری ریاست میں امن قائم رہا۔اس وقت ریاستی حکومت نے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے۔
      بی ایس پی کی سربراہ نے اترپردیش کے پسماندہ ہونے کی بنیادی وجہ اس کے وسیع و عریض ہونےکو بتایا اور کہا کہ ان کی حکومت بنی تو اس کی تقسیم کےلئے مرکز پر دباؤبنایا جائےگا۔پوروانچل اور بندیل کھنڈ کی ترقی پر خاص دھیان دیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم اور یادگاربنانے کا کام ان کی گزشتہ حکومت میں ہی پورا کرلیا گیا ہے،اس لئے اب پورا زور ترقی اور امن و قانون پر ہی ہوگا۔

      بھگدڑ میں دو خواتین کی موت ، 10 زخمی 
      دریں اثنا ریلی میں بھگدڑ مچنے سے دو خواتین کی موت اور کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منزل سینی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ریلی میں ہوئی بھگدڑ سے دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک صحافی بھی بتایا گیا ہے۔ سنگین طور پر زخمیوں کو لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
      یہ حادثہ مایاوتی کی تقریر ختم کرنے کے بعد ہوا۔ بھیڑ ان سے ملنے کے لئے ان کی طرف بڑھی تھی کہ بی ایس پی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔اسی درمیان یہ حادثہ ہو گیا۔ دریں اثنا اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے بی جے پی کی ریلی میں مرنے والی دو خواتین کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
      First published: