گروگرام میں ایک مسلم نوجوان کے کچھ نوجوانوں کی طرف سے زبردستی داڑھی کاٹنے اور مارپیٹ کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ مسلم نوجوان سیلون میں بال کٹوانے گیا تھا جہاں دو نوجوان پہلے سے موجود تھے۔ دونوں نوجوان اسے داڑھی کٹوانے کو کہنے لگے۔ جب اس نے منع کیا تو وہ سیلون ملازم کو زبردستی اس کی داڑھی کاٹنے کے لئے کہنے لگے۔ سیلون ملازم نے بھی اس کی داڑھی کاٹنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ان نوجوانوں نے نائی اور مسلم نوجوان کو بری طرح مارا پیٹا اور نوجوان کو سیٹ پر باندھ کر نائی سے زبردستی اس کی داڑھی کٹوا دی۔ متاثرہ نوجوان میوات کے گاؤں بادلی کا رہنے والا ہے۔
ظفر الدین نے الزام لگایا ہے کہ وہ نائی کی دکان پر بال کٹوانے گیا تھا۔ دو نوجوان اس کی داڑھی پر کمنٹ کرنے لگے اور اسے داڑھی کٹوانے کے لئے کہنے لگے۔ جب اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تو دونوں نوجوانوں نے زبردستی اسے کرسی پر بٹھا دیا اور باندھ دیا۔
اس کے بعد دونوں نوجوانوں نے نائی سے اس کی داڑھی کاٹنے کو کہا۔ نائی نے جب داڑھی کاٹنے سے انکار کردیا تو دونوں لڑکوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد اس کی داڑھی کاٹ دی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔