உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی اور اٹلی نے پٹھان کوٹ حملہ کی شدید مذمت کی

    نئی دہلی: برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، جرمنی ،اٹلی اور کناڈا سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی حمایت کی ہے۔  اس حملہ پر نکتہ چینی کرنے والے دیگر اہم ممالک میں برازیل،جاپان، فرانس، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش ، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال شامل ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ہندوستان میں برطانیہ کے کارگذار ہائی کمیشن ڈاکٹر الیکزینڈر ایورش نے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ پٹھان کوٹ حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے اور حملے میں شہید ہوئے سلامتی جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ برطانیہ دہشت گردی سے مقابلہ اور ایسے جرائم کی سازش کرنے والوں کو سزادینے کے لئے ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

      متحدہ عرب امارات نے اپنے پیغام میں پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کو ’’وحشیانہ دہشت گردانہ حملہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ، یو اے ای نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہیں۔

      جرمنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے اور افغانستان میں مزار شریف میں قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں ، ان حملوں کی جانچ ہونی چاہئے اور قصورواروں کو سزا دی جانی چاہئے۔

      اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو چینئ لونی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ کر پٹھان کوٹ حملہ میں سلامتی دستوں کے جوانوں کی شہادت پر دکھ ظاہر کیا ہے اور ہندوستان کے عوام کے تئیں اتحاد ظاہر کیا ہے۔

      کناڈا کی سرکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پٹھان کوٹ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حملہ میں شہید ہونے ہوئے سلامتی دستوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔  بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے مسٹر سوراج کو لکھے خط میں حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بنگلہ دیش ہندوستان کے ساتھ مل کر کھڑا ہے۔

      جنوبی کوریا نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم ہے اسے کسی بھی صورت حال میں جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

      جاپان سرکار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا کوائی جواز نہیں ہوسکتا۔ جاپان ہندوستان کی سرکار اور عوام کے ساتھ ہے۔ فرانسیسی سرکار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے فرانس فوجی اڈے پر حملہ کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہندوستان کے ساتھ ہے۔

      First published: