உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوامی، سدھو اور میری کام سمیت یہ 6 ہستیاں جائیں گی راجیہ سبھا، حکومت نے بھیجے نام

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں نامزدگی کے لئے 6 شخصیات کے نام بھیج دیئے ہیں۔ حکومت نے جن 6 شخصیات کے نام بھیجے ہیں

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں نامزدگی کے لئے 6 شخصیات کے نام بھیج دیئے ہیں۔ حکومت نے جن 6 شخصیات کے نام بھیجے ہیں

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں نامزدگی کے لئے 6 شخصیات کے نام بھیج دیئے ہیں۔ حکومت نے جن 6 شخصیات کے نام بھیجے ہیں

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں نامزدگی کے لئے 6 شخصیات کے نام بھیج دیئے ہیں۔ حکومت نے جن 6 شخصیات کے نام بھیجے ہیں، ان میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، ملیالم اداکار اور گلوکار سریش گوپی ناتھ، صحافی سوپن داس گپتا، خاتون باکسر ایم سی میری کام اور معروف ماہر اقتصادیات نریندر جادھو شامل ہیں۔
      خیال رہے کہ راجیہ سبھا کے لئے نامزد شخصیتوں میں پانچ نام پہلے سے ہی طے مانے جا رہے تھے تاہم جمعہ کو نریندر جادھو کا نام بعد میں آیا ہے۔ ان میں سب سے بڑا نام لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے سبرامنیم سوامی کا ہے ۔ سوامی جہاں اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ، وہیں وہ قانونی داؤ پیچ سے کانگریس اور خاص طور پر گاندھی کنبہ کے لئے مشکلات کھڑی کرتے رہتے ہیں۔
      اس کے علاوہ بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی راجیہ سبھا بھیج کر بی جے پی ان کی ناراضگی دور کرنا چاہتی ہے۔ اس سے ایک تیر سے دو شکار ہو جائیں گے۔ ایک تو سدھو کے عام آدمی پارٹی میں جانے اور پنجاب میں بی جے پی-اکالی دل کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا امکان ختم ہو جائے گا ، وہیں دوسری طرف پارٹی کو راجیہ سبھا میں ایک گفتار کا غازی بھی مل جائے گا۔
      First published: