یو جی سی اعلیٰ تعلیم کی کتابوں کا قبائلی زبانوں میں کرے گا ترجمہ، قبائلی زبانوں میں اسکولی تعلیم کی فراہمی کا تیقن
’ڈیجیٹل قبائلی لٹریچر تیار کیا گیا ہے‘۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مطابق مقامی زبانوں اور مادری زبانوں میں تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ پی ایم مودی ملک کی قبائلی آبادی کو دیرینہ اعزاز دے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت قبائلی زبانوں کو مرکزی دھارے کی تعلیم کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے انقلابی اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان (Dharmendra Pradhan) نے حال ہی میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے نصابی کتابیں دیگر 12 ہندوستانی زبانوں کے ساتھ قبائلی زبانوں میں بھی دستیاب ہوں گی۔ وزیر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) ان کا ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرائے گا۔ قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 میں مقامی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی بات کہی گئی، جس سے قبائلی برادریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مطابق مقامی زبانوں اور مادری زبانوں میں تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ پی ایم مودی ملک کی قبائلی آبادی کو دیرینہ اعزاز دے رہے ہیں۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایکلویہ اسکولوں (Eklavya schools) کے لیے 15-2014 میں 3,832 کروڑ روپے کا بجٹ تھا جو 23-2022 میں بڑھ کر 8,500 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ پردھان نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی قبائلی آبادی کی ترقی، ان کی شناخت کا احترام کرنے سے لے کر تعلیم، صحت اور خود روزگار فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے قبائلی بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تلاش کے قابل (گوگل میں سرچ کرنے پر آنے والا مواد کی) شکل میں ایک ڈیجیٹل قبائلی لٹریچر تیار کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ون دھن وکاس کیندر اسکیم کے تحت قبائلی لوگوں کو سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے جوڑنے کے لیے مراکز بنائے جا رہے ہیں۔ تقریباً 60,000 کاریگروں نے ایم ایس ایم ایز روایتی صنعتوں کی بحالی فنڈ (SFURTI) پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔
دھرمیندر پردھان نے 21 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلیم انقلابی تبدیلیاں لاتی ہے اور اس طرح ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تعلیم قبائلیوں تک پہنچے۔ جب ان کی زبان رسمی ہو جائے گی تو وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ہر اسٹیک ہولڈر نصابی کتابیں بنانے میں شامل رہا ہے۔
پردھان نے مزید کہا کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی پہلی سال کی کتابیں قبائلی زبانوں میں اسکولی تعلیم میں دستیاب کرانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر نے کہا کہ دو قبائلی یونیورسٹیاں بھی کھولی گئیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔