برطانیہ میں مقیم این آر آئی اور امرت پال سنگھ کی بیوی کرندیپ کور پرکیوں کیاجارہا ہے شک؟ جانیے وجوہات
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بدھ کے روز پولیس نے کہا کہ انہوں نے وہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جس پر امرت پال سنگھ جالندھر میں ایک نہر کے قریب سے فرار ہو گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے جالندھر میں کہا کہ بائیک برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بنیاد پرست سکھ رہنما اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ (Amritpal Singh) اس وقت فرار ہیں کیونکہ پنجاب پولیس نے اس کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ برطانیہ میں بھی شور مچایا جارہا ہے کیونکہ بدھ کو لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر کئی خالصتان گروپوں کی طرف سے احتجاج دیکھا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خالصتان کے احتجاج نے حال ہی میں سرخیاں بنائیں۔ 19 مارچ کو ہندوستانی کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے والوں نے ہندوستانی پرچم اتار دیا جس کے نتیجے میں ہندوستانی حکومت نے برطانوی ہائی کمیشن کے باہر سے سیکورٹی اور رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔
مفرور امرت پال سنگھ ایک بنیاد پرست تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ (Waris Punjab De) کا سربراہ بھی ہے اور اس کے خلاف چھاپہ بدھ کو پانچویں دن میں داخل ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امرت پال نے چیف بنائے جانے کے مہینوں بعد ہی شادی کر لی تھی۔ ان کی اہلیہ کرندیپ کور سے پنجاب پولیس کی ایک ٹیم نے ان کے والد ترسیم سنگھ اور والدہ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ کرندیپ کور کے بارے میں آپ کو ان باتوں کو جاننے کی ضرورت ہے:
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرندیپ کور اور 29 سالہ امرت پال سنگھ کی شادی اس سال فروری میں ہوئی۔
یہ شادی سنگھ کو ’وارس پنجاب دے‘ کا سربراہ بنائے جانے کے چند ماہ بعد ہوئی، جو آنجہانی اداکار اور کارکن دیپ سدھو نے تشکیل دی تھی۔
امرت پال سنگھ کی اہلیہ برطانیہ میں مقیم این آر آئی ہیں، جن کے خاندان کا تعلق پنجاب کے جالندھر سے ہے۔
امرت پال سے شادی کے بعد وہ امرتسر کے جلو پور کھیرا گاؤں چلی گئیں، جہاں یہ تقریب منعقد ہوئی تھی۔
شادی کے بعد امرت پال نے اپنی اہلیہ کا پنجاب جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ریورس مائیگریشن کے لیے ایک پیغام ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام پنجابی مہاجر ریاست میں واپس جائیں۔
بدھ کے روز پولیس نے کہا کہ انہوں نے وہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جس پر امرت پال سنگھ جالندھر میں ایک نہر کے قریب سے فرار ہو گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے جالندھر میں کہا کہ بائیک برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔