உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر اوما بھارتی کا عامرخان پر نشانہ ، کہا : ملک کے منہ پر سیاہی پوتی

    نئی دہلی : مرکزی وزیر اوما بھارتی نے پٹھان کوٹ حملے پر کہا کہ فوج کا آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں ، جو اس ملک میں رہ کر ملک کو بدنام کرتے ہیں۔ اوما بھارتی نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے عدم برداشت سے متعلق بیان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کچھ لوگوں کی عادت ہے خود کی مذمت کرنے کی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      اداکار عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ پر نشانہ سادھتے ہوئے اوما نے کہا کہ اپنے بیان کی وجہ سے عامر نے ہندوستانی کے منہ پر سیاہی پوتی تھی۔ اوما نے کہا کچھ فلم اسٹار بگڑ گئے ہیں ، وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں ، عامر خان اور ان کی بیوی بھی ان میں سے ہی ہیں۔ ایسے لوگ ملک کا نام خراب کر رہے ہیں۔

      اوما بھارتی نے کہا کہ ایک شہری کے ناطے میں نے جو دیکھا ہے وہ یہ کہ دنیا کا سب سے بہترین آپریشن ہوا ہے ، لیکن ہندوستان کے لوگوں کی عادت ہے خود کی مذمت کرنے کی ۔ اب عامر خان اور ان کی بیوی کو دیکھ لیجیے ، دونوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کے منہ پر سیاہی پوتی ہے۔ اوما نے کہا کہ یہ جو فلم اسٹار ہیں ، یہ بگڑ گئے ہیں۔ ان کو لگنے لگا ہے کہ ہم اب سیاست کریں ، تو یہ سنیما کا کام چھوڑ دیں اور انتخابات لڑیں۔ لوگوں کا سامنا کریں۔

      اوما بھارتی یہیں نہیں رکیں ، انہوں نے عامر پر شدید حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اب فلم تو سب دیکھتے ہیں، ہم بھی دیکھتے ہیں۔ میں درخواست کروں گی کہ آپ غیر پولیٹکل رہ کر معاشرے کی خدمت کریں اور اگر پولیٹکل بیان دینا ہے ، تو سیدھے انتخابی میدان میں آئیں۔

      First published: