உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوامی میرے ہیرو، رام مندر کو لے کر ان کی باتوں پر ہے بھروسہ: اوما بھارتی

    نئی دہلی۔ ایک وقت میں رام مندر تحریک کی سرگرم رکن رہیں مرکزی وزیر اوما بھارتی بات چیت کے ذریعے اس تنازعہ کا حل چاہتی ہیں۔

    نئی دہلی۔ ایک وقت میں رام مندر تحریک کی سرگرم رکن رہیں مرکزی وزیر اوما بھارتی بات چیت کے ذریعے اس تنازعہ کا حل چاہتی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ایک وقت میں رام مندر تحریک  کی سرگرم رکن رہیں مرکزی وزیر اوما بھارتی بات چیت کے ذریعے اس تنازعہ کا حل چاہتی ہیں۔ تاہم متنازعہ بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر نے ان کی تعریف کی۔

      اوما بھارتی نے کہا کہ وہ ان کی بات پر یقین کرتی ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر کا کام اس سال کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔ بھارتی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں انہیں وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے امکان کو مسترد کیا لیکن یقین ظاہر کیا کہ امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی سیاسی طور پر اہم اس ریاست میں اپنی حکومت بنانے کے قابل ہو جائے گی۔

      رام مندر کی تعمیر اور اس سال اس کا کام شروع ہونے کو لے کر سوامی کے بیان پر پی ٹی آئی کے ساتھ انٹرویو میں بھارتی نے کہا کہ میں سوامی کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں۔ وہ میرے ہیرو ہیں۔ میں 15-16 سال کی تھی جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور ڈاکٹر سوامی اور جارج فرنانڈیز میرے ہیرو تھے۔ میرے لئے ان کی شخصیت ہیرو کی طرح ہے۔ وہ جو کہتے ہیں، اس پر مجھے یقین ہے۔
      First published: