ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یو تنازع : عمر خالد اور انربان کو بڑی راحت ، 6 ماہ کی ملی عبوری ضمانت ، جے این یو میں جشن

نئی دہلی: جے این یو میں ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار عمر خالد اور انربان بڑی راحت ملی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دونوں کو 25 ، 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر 6 ماہ کی عبوری ضمانت دیدی ہے۔خیال رہے کہ ضمانت کی درخواست پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 16 مارچ کو سماعت مکمل ہو گئی تھی تاہم کورٹ نے اپنا فیصلہ 18 مارچ تک محفوظ رکھ لیا تھا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 18, 2016 06:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو تنازع : عمر خالد اور انربان کو بڑی راحت ، 6 ماہ کی ملی عبوری ضمانت ، جے این یو میں جشن
نئی دہلی: جے این یو میں ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار عمر خالد اور انربان بڑی راحت ملی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دونوں کو 25 ، 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر 6 ماہ کی عبوری ضمانت دیدی ہے۔خیال رہے کہ ضمانت کی درخواست پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 16 مارچ کو سماعت مکمل ہو گئی تھی تاہم کورٹ نے اپنا فیصلہ 18 مارچ تک محفوظ رکھ لیا تھا

نئی دہلی: جے این یو میں ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار عمر خالد اور انربان بڑی راحت ملی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دونوں کو 25 ، 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر 6 ماہ کی عبوری ضمانت دیدی ہے۔خیال رہے کہ ضمانت کی درخواست پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 16 مارچ کو سماعت مکمل ہو گئی تھی تاہم کورٹ نے اپنا فیصلہ 18 مارچ تک محفوظ رکھ لیا تھا

عمر اور انربان نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست میں دلیل دی تھی کہ کنہیا کو اسی صورت میں ضمانت دی جا چکی ہے ۔ لہذا انہیں بھی ضمانت دی جائے۔

انربان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ غداری اور مجرمانہ سازش کی دفعات جو اس کے اوپر لگائی گئی ہیں وہ غلط ہیں، ان دفعات کا غلط استعمال کیا گیا۔ جو سرگرمیاں انربان نے 9 فروری کو جے این یو میں انجام دی تھیں ، وہ غداری کے زمرے میں نہیں آتیں۔ صرف پروگرام کے انعقاد تک ہی انربان کا کردار تھا اس سے آگے انربان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ صرف بحث ہوئی تھی جس میں حصہ لیا گیا تھا، کوئی سرگرمی نہیں کی گئی تھی۔

وہیں عمر کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ پولیس کو دونوں کے خلاف صرف یہ ثبوت ملا ہے کہ پوسٹروں پر ان کے نام لکھے تھے۔ عمر اور انربان کو حکومت پر تنقید کرنے کا حق ہے، اسے غداری نہیں کہا جا سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ 12 فروری کو دہلی پولیس نے جے این یو طلبہ یونین صدر کنہیا کمار کو غداری اور مجرمانہ سازش کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم بعد میں اسے 6 ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ جے این یو میں منعقد ایک پروگرام کے دوران ملک مخالف نعرے بازی کو لے کر درج کیا گیا تھا۔ بعد میں عمر اور انربان نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی تھی اور عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

First published: Mar 18, 2016 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading