نئی دہلی۔ جے این یو میں فوج کا ٹینک لگانے کے وائس چانسلر کے مشورہ کے بعد عمر خالد نے ٹویٹ کر جے این یو کے طالب علموں کو کیمپس میں روہت ویمولا کی مورتی لگانے کی اپیل کی ہے۔ عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'طالب علموں کے لئے مشورہ: جے این یو میں روہت ویمولا کی مورتی لگائی جائے۔ یہ جنگ چاہنے والے اور ٹینک چاہنے والوں کے ارادے کو ڈرانے کے لئے کافی ہے۔ '
بتا دیں کہ پیر کو جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے بیان دیا تھا۔ جے این یو میں کارگل وجے دیوس کے موقع پر منعقد پروگرام میں جگدیش کمار نے مرکزی وزیر وی کے سنگھ سے کہا تھا کہ وہ کیمپس میں ایک ٹینک فراہم کر دیں جس سے یونیورسٹی کے طالب علموں کو فوج کی قربانی مسلسل یاد رہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وی کے سنگھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ٹینک دستیاب کرائیں، جسے ہم کیمپس میں رکھیں، جو ييونورسٹی میں لوگوں کو فوج کی قربانی کی یاد دلاتی رہے۔ ان کے اس بیان کی کافی تنقید ہوئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔