உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یونانی ڈے کے موقع پر جامعہ ہمدرد میں خصوصی لیکچر کا انعقاد

    جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈے (حکیم اجمل خان کی ولادت کے موقع ) پر اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔

    جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈے (حکیم اجمل خان کی ولادت کے موقع ) پر اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔

    جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈے (حکیم اجمل خان کی ولادت کے موقع ) پر اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔

    • Share this:
      جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈے (مسیح الملک حکیم اجمل خان کی یوم ولادت) کے موقع پر ہمیشہ مختلف النوع پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں جس میں عوامی سطح پر طلبہ کے درمیان  حکیم اجمل خان کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا جا سکے اسی مناسبت سے آج جامعہ ہمدرد میں یونانی ڈے (حکیم اجمل خان کی ولادت کے موقع ) پر اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف و مشہور ڈاکٹر عبید اللہ بیگ چنئ نے اپنے تجربہ اور علم کی روشنی سے دلک اور حجامہ کے موضوع پر ریسرچ اسکالر اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو مستفید کیا۔اس موقع پر صدارت کے فرائض پروفیسر عبد المنان وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی بنگلہ دیش نے شرکت کی ۔

      انہوں نے اپنے خطاب میں جامعہ ہمدرد اور ہمدرد یونیورسٹی بنگلہ دیش کے مابین تعلیمی تعلقات کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی کے طور پروفیسر ابولکلام آزاد خان ڈین فیکلٹی آف یونانی آیورویدا بنگلہ دیش نے شرکت کی۔انہوں نے جامعہ ہمدرد آمد کو خوشگوار لمحہ قرار دیا۔ ڈین اسکول آف یونانی میڈیسن پروفیسر محمد اختر صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور طلبہ کو یونانی پریکٹس کی طرف راغب بھی کیا۔

      ڈاکٹر محمد اکرم نےپروگرام کی نظامت کی اور پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ یونانی ڈے کی مبارکباد پیش کی اور آئندہ اس طرح کے پروگرام کے منعقد کرنے کاعزم بھی ظاہر کیا۔ بعد ازیں حجامہ اور دلک کو عملا بھی مجیدیہ ہاسپٹل میں طلبہ و طالبات کے سامنے فاضل مقرر جناب ڈاکٹر عبید اللہ بیگ صاحب نے پیش کیا ۔
      First published: