حکومت نے پاکستان میں رہ رہے دہشت گردوں کے سرغنہ حافظ محمد سعید، مولانا مسعود اظہر، ذکی الرحمان لکھوی اور داؤد ابراہیم کاسکر کو غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) قانون (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے آج ایک نوٹی فیکیشن جاری کرکے ان چاروں کو ذاتی طور پر دہشت گرد قرار دیا ہے۔ یہ قانون بننے کے بعد کسی دہشت گرد گروپ سے جڑے لوگوں کو ذاتی طور سے پہلی مرتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ان سب پر ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے اور ان کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ مختلف جانچ ایجنسیاں ان چاروں دہشت گردوں کے خلاف پہلے ہی ریڈ کارنر نوٹس جاری کرچکی ہیں۔
حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو بھی دہشت گرد اعلان کرنے کے لئے حال ہی میں پارلیمنٹ میں بل پاس کرکے یہ قانون بنایا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔