Accreditation Guidelines: قومی سلامتی کی بنیادپرایکریڈیشن سے محروم ہوسکتے ہیں صحافی، نئی شق کا اضافہ
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نیوز 18 کو بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کے پورے عمل کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ گرے زونز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ قوانین میں پوری وضاحت ہے اور اس میں کسی قسم کی تاویل یا گڑبڑ کی گنجائش نہیں ہے۔ نئے قوانین اصلاحی ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ کام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نیوز 18 کو بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کے پورے عمل کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ گرے زونز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ قوانین میں پوری وضاحت ہے اور اس میں کسی قسم کی تاویل یا گڑبڑ کی گنجائش نہیں ہے۔ نئے قوانین اصلاحی ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ کام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
مرکز کی طرف سے جاری کردہ نئے سنٹرل میڈیا ایکریڈیٹیشن گائیڈلائنز-2022 (New Central Media Accreditation Guidelines-2022) میں ایک سخت شق شامل کی گئی ہے۔ جس کے تحت اگر کوئی صحافی ایسے طریقے سے کام کرتا ہے جو ہندوستان کی خودمختاری، سالمیت اور ریاست کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے، تو وہ حکومت کی منظوری سے محروم ہو سکتا ہے۔ دیگر ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات، امن عامہ، شائستگی، اخلاقیات یا توہین عدالت، ہتک عزت یا جرم پر اکسانے کے سلسلے میں بھی اس طرح کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو کے ذریعہ اعلان کردہ نئے ایکریڈیٹیشن رہنما خطوط کے تحت پہلی بار ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں (Web Journalists) کے لئے سرکاری منظوری کا آغاز کیا ہے۔ جس کے بعد ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی جانب سے کئی طرح کا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نیوز 18 کو بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کے پورے عمل کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ گرے زونز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ قوانین میں پوری وضاحت ہے اور اس میں کسی قسم کی تاویل یا گڑبڑ کی گنجائش نہیں ہے۔ نئے قوانین اصلاحی ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ کام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کو پوری پہچان دی گئی ہے جس کا پہلے فقدان تھا۔ تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی میڈیا کو جے ویزا کی مکمل مدت کے لیے ایکریڈیشن ملے گا۔
اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ ایک صحافی کو اس سے قبل چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کی منظوری منسوخ نہیں کی جا سکتی تھی کیونکہ اس میں کوئی انتظام نہیں تھا۔ ایک اہلکار نے نئی دفعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی اور دیگر قابل شناخت جرائم کے کئی معاملات میں پہلے کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔
اس کے علاوہ پہلی بار ایکریڈیٹیشن رولز خاص طور پر کام کرنے والے صحافی کو بیان کرتے ہیں جب کہ اب تک انہیں نمائندے کہا جاتا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔