உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خود ساختہ سنت آسارام نے جمع کر رکھی ہے 2300 کروڑ کی غیر اعلانیہ جائیداد

    نئی دہلی۔ حکومت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خود ساختہ سنت آسارام باپو نے 2008-09 سے اپنے پاس 2300 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ جائیداد جمع کر رکھی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ حکومت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خود ساختہ سنت آسارام ​​باپو نے 2008-09 سے اپنے پاس 2300 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ جائیداد جمع کر رکھی ہے۔ اس جائیداد کے لئے ان کا ٹیکس اب بھی واجب الادا ہے۔ 3 سال پہلے راجستھان کے جودھ پور میں اپنے آشرم میں 16 سال کی بچی سے مبینہ ریپ کے بعد 75 سال کے آسارام ​​جیل میں بند ہیں۔

      انگریزی اخبار 'دی انڈین ایکسپریس' کی رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ آسارام ​​باپو کے پاس 2300 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ ملکیت ہے۔ اس بنیاد پر انکم ٹیکس محکمہ نے آسارام ​​باپو کے خیراتی اداروں کو ٹیکس میں دی جانے والی ریلیف کو بند کئے جانے کی سفارش کی ہے۔

      مذہبی اداروں کو انکم ٹیکس کے قوانین 80 جی کے تحت چھوٹ ملتی ہے۔ وہیں، ان اداروں کو چندہ، عطیہ کے ساتھ ہی اپنے حامیوں کے ساتھ گھریلو کاروبار میں مدد کی اجازت ہوتی ہے۔ آسارام ​​پر اپنے حامیوں کے لون اسکیم کی بھی چرچا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ آسارام ​​نے اپنے پیروکاروں کے ذریعے قرض دینے والی منصوبہ بندی بھی چلائی تھی جس کے تحت فرد یا ادارے کو 1 یا 2 فیصد ماہانہ سود پر نقد قرض دستیاب کرایا جاتا تھا۔
      First published: