ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام بجٹ : کسانوں اورغریبوں پر سوغاتوں کی بارش ، مفت گیس کنکشن اور 10 کروڑ کنبوں کو میڈیکل کوور

مودی حکومت نے کسانوں، گاؤں والوں اور غریبوں کی معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے سوغاتوں کی بارش کرتے ہوئے اگلے سال کے بجٹ میں خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت لاگت کا ڈیڑھ گنا کرنے

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2018 01:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام بجٹ : کسانوں اورغریبوں  پر سوغاتوں کی بارش ، مفت گیس کنکشن اور 10 کروڑ کنبوں کو میڈیکل کوور
مودی حکومت نے کسانوں، گاؤں والوں اور غریبوں کی معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے سوغاتوں کی بارش کرتے ہوئے اگلے سال کے بجٹ میں خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت لاگت کا ڈیڑھ گنا کرنے

نئی دہلی: مودی حکومت نے کسانوں، گاؤں والوں اور غریبوں کی معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے سوغاتوں کی بارش کرتے ہوئے اگلے سال کے بجٹ میں خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت لاگت کا ڈیڑھ گنا کرنے، اجولا منصوبہ کے لئے مفت گیس کنکشن بڑھا کر آٹھ کروڑ کرنے اور دس کروڑخاندانوں کو فی خاندان پانچ لاکھ روپے سالانہ میڈیکل کور دینے کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے کسانوں کو آئندہ مالی سال میں قرض دینے کی رقم بڑھا کر 11 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔’سوبھاگیہ منصوبہ‘ کے تحت 16 ہزار کروڑ روپے سے چار کروڑ غریبوں کے گھروں کو بجلی کے کنکشن دینے، 2022 تک ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت دیہی علاقوں میں 51 لاکھ مکان بنائے گئے ہیں اور آئندہ مالی سال میں اتنے ہی مکان اور بنائے جائیں گے۔

’ سوچھ بھارت مشن‘ کے تحت دو کروڑ نئے ٹوائلٹ بنائے جائیں گے۔’سوراج منصوبہ‘ کو فروغ دینے کے لئے تین لاکھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ دس کروڑ غریب کنبوں کے لئے ’راشٹریہ سواستھیہ سرکشا یوجنا‘اور ڈیڑھ لاکھ ’ویلنیس سینٹروں‘ کے لئے 12 ہزار کروڑ روپے الاٹ کیا جائے گا۔

First published: Feb 01, 2018 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading