ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام بجٹ 2018 : مالی حساب کتاب غلط بھی ہوسکتا ہے:منموہن سنگھ

مرکزی بجٹ برائے 19۔2018 کو ملک کی معیشت کی روشن شبیہ دکھانے والا بجٹ گردانتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ یہ مالی حساب کتاب غلط بھی ہوسکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2018 08:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام بجٹ 2018 : مالی حساب کتاب غلط بھی ہوسکتا ہے:منموہن سنگھ
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ : فائل فوٹو۔

نئی دہلی : مرکزی بجٹ برائے 19۔2018 کو ملک کی معیشت کی روشن شبیہ دکھانے والا بجٹ گردانتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ یہ مالی حساب کتاب غلط بھی ہوسکتا ہے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں انتخابی فائدے کے لئے مرتب کردہ بجٹ کو الزام دینا چاہئے۔لیکن حساب کتاب میں غلطی ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس تمہید کے ساتھ بجٹ میں انتہائی روشن شبیہ پیش کی گئی ہے، کہا کہ اسے برقرار کیسے رکھا جائے گا ۔ یہ پوچھے جانے پر آیا بجٹ اصلاح رخی ہے انہوں نے کہا کہ اس لفظ کا بہت استحصال ہوچکا ہے۔ کسانون کو سوامی ناتھن فارمولہ کے تحت کم سے کم سہارا قیمت دینے کے وعدے پر ڈاکٹر سنگھ نے سوال کیا کہ اس پر عمل کیسے ہوگا؟

مسٹر جیٹلی کے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اعلان پر بھی سابق وزیراعظٖم نے یہی پوچھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کیسے ہوجائے گی۔

First published: Feb 01, 2018 08:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading