ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایکسکلوزیو انٹرویو: نرملا سیتارمن نے کہا۔ ہم نے سبھی شعبوں کا دھیان رکھا

وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچہ کے لئے 100 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔ ہم نے ان منصوبوں کے آنے کا انتظار نہیں کیا، بلکہ ان منصوبوں کو بنانے کے لئے پیسہ لگایا‘‘۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو انٹرویو: نرملا سیتارمن نے کہا۔ ہم نے سبھی شعبوں کا دھیان رکھا
بجٹ کے بعد نرملا سیتارمن نے نیوز 18 کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔

نئی دہلی:  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بتاتے ہوئے آج کہا کہ ہماری معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور 2020-21 کا بجٹ پرعزم ہندوستان ، اقتصادی ترقی اور حساس سماج کی روح پر مرکوز ہے۔ سیتا رمن نے مودی حکومت کے دوسرے دور میں اپنا دوسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے آنجہانی ارون جیٹلی کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا فنکار اور معمار بتاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی سے ملک کی معیشت مربوط ہوئی ہے اور اس سے انسپکٹر راج ختم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادہ جی ایس ٹی رٹرن عمل آئندہ اپریل سے لاگو کی جائے گی۔


جی ایس ٹی کے تحت صارفین کو ایک لاکھ کروڑ روپے کے فائدے دیئے گئے ہیں۔ مختلف مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کئے جانے سے ہر خاندان کو ماہانہ اخراجات میں چار فیصد کی بچت ہوئی ہے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ سے 16 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان جڑے ہیں۔ بجٹ کے بعد نرملا سیتارمن نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہم نے سبھی شعبوں کا دھیان رکھا۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچہ کے لئے 100 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔ ہم نے ان منصوبوں کے آنے کا انتظار نہیں کیا، بلکہ ان منصوبوں کو بنانے کے لئے پیسہ لگایا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں ہندوستان کے بارے میں لوگ جس منفی سوچ کے ساتھ بات کر رہے تھے وہ اب دور ہو گئی ہے۔ کم سے کم میں نے اس کے بارے میں نہیں سنا ہے۔


وزیر خزانہ نے کہا۔ میں ملک بھر میں بہت سارے لوگوں سے مل رہی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ ٹیکس دہندگان کو اس یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سرمایہ کاری میں کٹوتی نہیں کرنا چاہتی تھی اور صرف اسے بڑھایا ہے۔ یہ کھپت یقینی بنانے کا وقت تھا اور سرمایہ کاری کی حمایت کی گئی۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 01, 2020 06:21 PM IST