ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس آج : نیشنل پاپولیشن رجسٹرکو اپ ڈیٹ کرنے کے متعلق لیا جاسکتاہے اہم فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے فنڈ الاٹ کرنے پرفیصلہ لیاجاسکتاہے۔

  • Share this:
مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس آج : نیشنل پاپولیشن رجسٹرکو اپ ڈیٹ کرنے کے متعلق لیا جاسکتاہے اہم فیصلہ
وزیر اعظم مودی اپنے کابینی رفقا کے ساتھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

شہریت قانون اوراین آرسی پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے دوران آج مرکزی کابینہ کی اہم میٹنگ ہونیوالی ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے فنڈ الاٹ کرنے پرفیصلہ لیاجاسکتاہے۔ماناجارہا ہے کہ این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل آئندہ برس پہلی اپریل سے شروع ہوسکتی ہے۔ این پی آر اپ ڈیٹنگ کے عمل میں آسام کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آسام کو چھوڑ کر ملک کی دیگرریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ عمل اپریل سے ستمبر کے بیچ جاری رہے گا۔اس عمل کے تحت عام شہریوں کی گنتی کی جا ئیگی۔این پی آر کے تحت عام شہری سے مراد ایسا شخص ہے جو کسی علاقے میں چھ مہینے یا اس سے زائد عرصے سے رہ رہا ہو یا آئندہ چھ مہینے یا اس سے زیادہ اس علاقے میں قیام کا اس کا ارادہ ہو۔




 مردم شماری 2021۔(تصویر:نیوز18)۔
مردم شماری 2021۔(تصویر:نیوز18)۔


این پی آر کیا ہے؟
نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے تحت، 1 اپریل 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک ملک بھر میں گھر-گھر مردم شماری کے ذریعہ شہریوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ این پی آر کا بنیادی مقصد ملک کے عام باشندوں کی جامع شناخت کا ڈیٹا بیس بنانا ہے۔ اس ڈیٹا میں بائیو میٹرک معلومات کے ساتھ ساتھ ڈیموگرافکس بھی شامل ہوں گے۔

مردم شماری آغاز1اپریل 2020 سےہوگا۔

این پی آرکوتیار کرنے میں تقریباً تین سال لگ سکتے ہیں۔ اس کا عمل تین مراحل میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ 1 اپریل 2020 سے شروع ہوگا۔ 30 ستمبر کے درمیان ، وسطی اور ریاستی سرکاری ملازمین گھر۔ گھر جاکرآبادی کے اعداد و شمار جمع کریں گے۔ این پی آر کا دوسرا مرحلہ 2021 میں 9 فروری اور 28 فروری کے درمیان مکمل ہوگا۔ تیسرے مرحلے کے تحت، ترمیم کا عمل 1مارچ سے 5 مارچ تک کیا جائے گا۔

مردم شماری آغاز1اپریل 2020 سےہوگا
مردم شماری آغاز1اپریل 2020 سےہوگا


این پی آر اور این آر سی فرق کیا ہے؟

این پی آر اور این آر سی سے مختلف ہے۔ اگرچہ این آر سی کامقصد ملک میں موجودغیرقانونی شہریوں کی نشاندہی کرناہے ، لیکن مقامی علاقے میں 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ تک رہنے والے کسی بھی باشندے کو لازمی طورپراین آر پی کے ساتھ اندراج کروانا ہوگا۔ اگرکوئی غیرملکی چھ ماہ سے ملک کے کسی بھی حصے میں رہ رہا ہے ، تو اسے بھی اپنی تفصیلات این پی آر میں درج کروانی ہوں گی۔

کس نے بنایا تھا این پی آر کا منصوبہ

این پی آر کا اقدام سب سے پہلے سن 2010 میں یو پی اے حکومت نے اٹھایا تھا۔ پھراس پر کام 2011 کی مردم شماری سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ اب 2021 میں دوبارہ مردم شماری کرنی ہے۔ اس معاملے میں ، این پی آرپربھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

 
First published: Dec 24, 2019 09:07 AM IST