ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus: کورونا سے پوری طرح سے ٹھیک ہوئے امت شاہ، ایمس سے 12دن بعد ہوئے ڈسچارج

امت شاہ نے دو اگست کو ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کورونا انفیکشن ہونے کے بعد سے وہ آئیسولیشن میں تھے اور وہ مسلسل اس بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔

  • Share this:
Coronavirus: کورونا سے پوری طرح سے ٹھیک ہوئے امت شاہ، ایمس سے 12دن بعد ہوئے ڈسچارج
وزیر داخلہ امت شاہ کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن سے پوری طرح سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اتوار کو ہی ایمس نے بیان جاری کر کے کہا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کورونا انفیکشن کے بعد ہونے والی پریشانیوں سے پوری طرح سے ابھر چکے ہیں۔


امت شاہ نے دو اگست کو ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کورونا انفیکشن ہونے کے بعد سے وہ آئیسولیشن میں تھے اور وہ مسلسل اس بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔ اس کے بعد گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہاں سے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔ اس کے بعد پھر سے وہ اپنے گھر پر ہی آئیسولیٹ تھے، لیکن 18اگست کو ہلکے بخار کی شکایت کے بعد امت شاہ دہلی کے ایمس میں بھرتی ہوئے تھے۔ یہاں تقریبا بارہ دن تک ان کا علاج چلا۔



ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 36 لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے۔ جبکہ 875 کورونا مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد 64,500 سے زیادہ ہوگئی۔ کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری جاری رہی اور اتوار کو پھر سے ریکوری شرح میں تھوڑی بہتری آئی ہے۔ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھراپردیش میں مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار دیر رات74,053 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 36,13,765اور مرنے والوں کی تعداد 64,547ہوگئی ہے۔

اس دوران اتوار کو 56,023 لوگوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 27,68,543 پر پہنچ گئی ۔ مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح گزشتہ روز کے 76.48 فیصد سے بہتر ہوکر اتوار کو 76.60 فیصد پر پہنچ گئی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 31, 2020 10:05 AM IST