உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا: ملک کی ترقی کا کریڈٹ اکیلے بی جی پی کو نہیں دیا جا سکتا: راج ناتھ

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ میں

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ میں

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ میں داخلی سلامتی، دہشت گردی، نکسل ازم، بدعنوانی اور کشمیر سمیت مختلف مسائل پر بات کی۔

    • Share this:

      نئی دہلی۔  وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ میں شرکت کی۔ یہ سمٹ دلی کے ہوٹل تاج پیلیس میں ہفتہ کے روز منعقد کی گئی تھی۔ اس دوران انہوں نے  داخلی سلامتی، دہشت گردی، نکسل ازم، بدعنوانی اور کشمیر سمیت مختلف مسائل پر بات کی۔ اس  دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہندوستان میں ترقی کا کریڈٹ صرف بی جے پی کو نہیں دیا جا سکتا۔


      بدعنوانی پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ دعوی تو نہیں کرسکتا کہ ہم نے کرپشن کو پوری طرح سے ختم کردیا ہے ، مگر میں یہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ان چار سالوں میں ہمارے کسی وزیر پر کوئی انگلی اٹھا کر نہیں کہہ سکتا ہے کہ اس کے دامن پر بدعنوانی کا کوئی داغ ہے ۔ جتنا زیادہ ہم شفافیت بڑھائیں گے اتنا ہی کرپشن کم ہوگا۔


      وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی حکومت یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ ہم ہر تعلیم یافتہ نوجوان کو نوکری دے دیں گے، لیکن ہم ایسے مواقع دستیاب کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر ان کے پاس قابلیت ہے تو وہ آسانی سے اپنا راستہ نکال سکتے ہیں۔



      First published: