اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مرکزی وزیر اشونی چوبے کی گاڑی الٹ گئی، متعدد پولیس اہلکار زخمی

    پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں

    پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں

    پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر ڈمراؤ صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم مزید زخمیوں کے ساتھ دو پولیس اہلکاروں کو آل انڈیا میڈیکل سائنسز، پٹنہ منتقل کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Patna, India
    • Share this:
      مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس) اشونی چوبے کے قافلے میں شامل ایک ایسکارٹ گاڑی اتوار کو حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مرکزی وزیر بکسر سے پٹنہ جا رہے تھے۔

      وزیر نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسکارٹ گاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جو حادثے میں الٹ گئی تھی۔ وزیر موصوف نے ٹویٹر پر لکھا کہ بکسر سے پٹنہ جاتے ہوئے کورنسرائے پولیس اسٹیشن کی کار ڈمراؤ کے متھیلا-نارائن پور روڈ کے روڈ پل کی نہر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ سب خیریت سے ہیں۔ بھگوان شری رام کی مہربانی۔ زخمی پولیس والوں اور ڈرائیور کے ساتھ ڈم راؤ صدر اسپتال جا رہے ہیں۔

      پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر ڈمراؤ صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم مزید زخمیوں کے ساتھ دو پولیس اہلکاروں کو آل انڈیا میڈیکل سائنسز، پٹنہ منتقل کیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      مزید معلومات کا انتظار ہے۔ (اے این آئی)
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: