ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محض ایک مرتبہ قرض ادا نہ کر پانے والے ’مالیا جی‘ کو چور کہنا مناسب نہیں: گڈکری

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ایک مرتبہ قرض کی ادائیگی نہ کرپانے والے ’وجے مالیا جی‘ کو چور کہنا مناسب نہیں ہے

  • Share this:
محض ایک مرتبہ قرض ادا نہ کر پانے والے ’مالیا جی‘ کو چور کہنا مناسب نہیں: گڈکری
نتن گڈکری: فائل فوٹو

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ایک مرتبہ قرض کی ادائیگی نہ کرپانے والے ’وجے مالیا جی‘ کو چور کہنا صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران میں مبتلا کاروباری کا چار دہائیوں تک ٹھیک وقت پر قرض ادا کرنے کا ریکارڈ رہا ہے۔


گڈکری نے واضح کیا کہ ان کا مالیا کے ساتھ کسی قسم کا کاروباری خرید فروخت نہیں ہے۔ قابل غور ہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ کی ایک عدالت نے مالیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ مالیا پر مبیہ طور سے 9000 کروڑ روپیے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


گڈکری نے یہاں ٹائمس گروپ کے اقتصافی کانفریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ 40 سال مالیا با قاعدگی سے ادائیگی کرتا رہا تھا، 40 سال بعد جب وہ ایویشن میں گیا۔ اس کے بعد وہ پریشانی میں آیا تو وہ ایک دم سے چور ہو گیا؟ جو پچاس سال تک ادائیگی کرتا رہا تو ٹھیک ہے، پر ایک بار وہ ڈیفالٹ ہو گیا، تو فوراََ سب فراڈ ہو گیا؟ یہ ذہنیت ٹھیک نہیں‘۔


مرکزی وزیر نے کہا کہ کسی بھی کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، اگر کسی کو دقت آتی ہے تو اس کی حمایت کی جانی چاہئے۔ گڈکری نے مزید کہا کہ وہ جس قرض کا ذکر کر رہے ہیں وہ مہاراشٹر حکومت کی انٹیٹی سکام کے ذریعہ مالیا کو دیا گیا تھا۔ یہ قرض 40 سال قبل دیا گیا۔ اور انہوں نے اس قرض کی وقت پر ادائیگی کر دی تھی۔

 
First published: Dec 14, 2018 08:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading