ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے جے این یو اور جامعہ کے طلبہ کا علاج کر دینے کی دی دھمکی

اپنے خطاب میں اجلاس میں موجود راج ناتھ سنگھ سے انہوں نے مانگ کی کہ جے این یو اور جامعہ میں مغربی اترپردیش کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دلوا دیں تو ملک کی مخالفت میں نعرے لگانے والوں کا علاج کر دیا جائے گا۔

  • Share this:
مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے جے این یو اور جامعہ کے طلبہ کا علاج کر دینے کی دی دھمکی
سنجیو بالیان

میرٹھ ۔ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کی حمایت میں میرٹھ میں بی جے پی کے زیر اہتمام منعقد ایک اجلاس میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے جے این یو (JNU)  اور جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia) کے طلبہ کا علاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اپنے خطاب میں اجلاس میں موجود راج ناتھ سنگھ سے انہوں نے مانگ کی کہ جے این یو اور جامعہ میں مغربی اترپردیش کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دلوا دیں تو ملک کی مخالفت میں نعرے لگانے والوں کا علاج کر دیا جائے گا۔



مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے میرٹھ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ میں راج ناتھ سے درخواست کروں گا جو جے این یو، جامعہ میں ملک مخالف نعرے لگاتے ہیں، ان کا علاج ایک ہی ہے۔ مغربی اترپردیش کا وہاں 10 فیصد ریزرویشن کروا دو، سب کا علاج کر دیں گے، کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی‘۔

سنجیو بالیان نے مزید کہا کہ وہاں کوئی نعرہ نہیں لگ پائے گا۔ یہ ان کو بھی پیغام ہے جو اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔ جب ملک آزاد ہوا 7 کروڑ مسلمان تھے۔ اب 20 فیصد ہیں اور مغربی اترپردیش میں 50 فیصد۔

اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو کوئی چمٹے سے بھی نہیں چھو سکتا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں خاص کر کانگریس پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو لے کر اپوزیشن خوف پیدا کر رہے ہیں۔ لیکن عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔
First published: Jan 23, 2020 12:11 PM IST