ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گولیاں لیکر گھسا شخص، پولیس نے پکڑا۔۔۔۔

  • Share this:
پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گولیاں لیکر گھسا شخص، پولیس نے پکڑا۔۔۔۔
فائل فوٹو

پارلیمنٹ احاطے میں جمعرات کو ایک شخص گولیوں کے ساتھ اندر داخل ہوگیا۔ بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ دہلی پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ شخص کی پہچان اختر خان کےطور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ اخٹر پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر8 سے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کو اس کی جیب سے تین زندہ کارتوس ملے ہیں۔ بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نےاسے پولیس کے سپرد کردیا۔


First published: Mar 05, 2020 07:48 PM IST