نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے آنے والی ہدایات کے پیش نظر دارالحکومت میں حجاموں کی دوکانوں (سیلون) کو کھولنے کے لئے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ اسپا پر پابندی برقرار رہے گی۔ اروند کجریوال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے سیلون کی دوکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپا کو فی الحال نہیں کھولاجائے گا۔ پہلے آٹو پر سواریوں کی محدود تعداد کو اجازت دی گئی تھی، لیکن اب یہ پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فور وہیلر اور ٹو وہیلر پر بھی سواریوں کی حد کو ختم کیا گیا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اب سارے بازار کھلیں گے جبکہ پہلے طاق و جفت (آڈ - ایون) کے تحت کھولنے کی اجازت تھی۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک ضروری سروس والوں کے علاوہ کرفیو لگا رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے دہلی کی سرحد کو کھولنے کے لئے یہاں کے لوگوں سے تجاویز طلب کئے گئے ہیں۔
منگل کو ایپ لانچ کریں گےدہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ منگل کو ایپ (APP) لانچ کریں گے، جس میں اسپتالوں سے متعلق جانکاریاں ہوں گی۔ ساتھ ہی انہوں نےدہلی کے عوام سے کہا کہ بارڈر کھولنے کے لئے مشورے بھیجیں۔ اس کے لئے جمعہ کے روز شام پانچ بجے تک مشورہ دینے کا وقت دیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ منگل کو ایپ لانچ کریں گے، جس میں اسپتالوں سے متعلق جانکاریاں ہوں گی۔ فائل فوٹو
دہلی میں مناسب ہے بیڈ کی تعدادعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اندر روز کورونا وائرس کے کیسیز بڑھتے جارہے ہیں، لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ کو کورونا ہوجاتا ہے تو آپ کے لئے دہلی میں بیڈ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ بارڈر کھول دیئے جاتے ہیں تو پورے ملک کے تمام لوگ یہاں کے اسپتالوں میں علاج کروانے آئیں گے اور دہلی تو دل والوں کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں کچھ وقت تک صرف دہلی کے لوگوں کا ہی علاج ہونا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔