ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعلی اروند کیجریوال کا اعلان: دہلی حکومت کے اسپتالوں ہوگا صرف دہلی والوں کا علاج

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائےگا۔

  • Share this:
وزیر اعلی اروند کیجریوال کا اعلان: دہلی حکومت کے اسپتالوں ہوگا صرف دہلی والوں کا علاج
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائےگا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائےگا۔ نئی دہلی. وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ 8 جون سے دہلی میں عوام کے لئے شاپنگ مالز ، ریستوراں اور مندر کھول دیئے جائیں گے۔ تاہم  ہوٹل اور شادی ہال پہلے کی طرح بند رہیں گے۔ انہیں نہیں کھولا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ، کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں تمام بیڈ دہلی کے رہائشیوں کے لئے محفوظ رہیں گے  جبکہ مرکز کے تحت آنے والے اسپتال دہلی کے باہر والے لوگوں کے لئے ہوں گے۔


مسٹر کیجریوال نے اتوار کو ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے سبھی اسپتالوں اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے علاج کے لئے آنے والے لوگ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔اسی کے پیش نظر دہلی کے بارڈر کل سے کھول دئے جائیں گے۔



انہوں نے کہاکہ دہلی کے اسپتالوں میں علاج کے معاملے میں انہوں نے یہاں کے لوگوں سے مشورے مانگے تھے جس میں ساڑھے سات لاکھ لوگوں نے اپنے مشورے دئے تھے۔ان مشوروں میں 90 فیصدی لوگوں نے دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دہلی کے عوام کا علاج کرانے کے سلسلے میں مشورے دئے ہیں۔لوگوں سے ملے مشوروں کے پیش نظر کابینہ نے آج یہ فیصلہ کیا ہے۔یہ انتظام کورونا بحران کے دوران دہلی کے لوگوں کو علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنے کےلئے کیا گیا ہے
First published: Jun 07, 2020 02:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading