ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Unlock 4.0: یوگی حکومت نے جاری کی گائڈلائنس، جانئے یوپی میں کب سے کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند

رہنما خطوط کے مطابق، سبھی اسکول، کالج اور کوچنگ ادارے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ حالانکہ، 21 ستمبر سے کنٹونمنٹ زون کے باہر کے علاقے میں کلاس9 سے 12 تک کے طلبہ اساتذہ سے صلاح ومشورہ کے لئے اسکول جا سکیں گے۔

  • Share this:
Unlock 4.0: یوگی حکومت نے جاری کی گائڈلائنس، جانئے یوپی میں کب سے کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو

لکھنئو۔ مرکزی حکومت کے بعد ریاست کی یوگی حکومت نے بھی انلاک 4.0 کے لئے گائڈلائنس جاری کر دی ہے۔ پرنسپل سکریٹری آر کے تیواری کی طرف سے جاری گائڈلائنس مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق ہی ہے۔ یوپی میں بھی 7 ستمبر سے میٹرو چل سکے گی، حالانکہ اسکول، کالج اور کوچنگ ادارے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ کنٹونمنٹ زون کو چھوڑ کر سبھی جگہ انلاک 4.0 کی گائڈلائن جاری رہے گی۔


اسکول، کالج بند لیکن 21 ستمبر سے ملے گی یہ چھوٹ


رہنما خطوط کے مطابق، سبھی اسکول، کالج اور کوچنگ ادارے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ حالانکہ، 21 ستمبر سے کنٹونمنٹ زون کے باہر کے علاقے میں کلاس9 سے 12 تک کے طلبہ اساتذہ سے صلاح ومشورہ کے لئے اسکول جا سکیں گے۔ اس کے لئے سرپرستوں سے تحریری طور پر اجازت لینی ہو گی۔ اتنا ہی نہیں، اسکول میں 50 فیصد اساتذہ اور ملازمین کو آن لائن صلاح ومشورہ کے لئے بلایا جا سکتا ہے۔ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور آئی ٹی آئی وغیرہ میں کاروباری ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔ ساتھ ہی 7 ستمبر سے میٹرو ریل کو مرحلہ وار طریقے سے چلایا جائے گا۔


فی الحال یہ رہیں گے بند

21 ستمبر سے سبھی سماجی، اکادمک، کھیل، ثقافتی، مذہبی، سیاسی پروگرام اور اجتماعی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ 100 افراد کی موجودگی کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت ہو گی۔ حالانکہ، اس دوران فیس ماسک اور سماجی فاصلہ جیسے ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔ 20 ستمبر کے بعد سے شادی تقریبات اور آخری رسوم میں 100 افراد کے شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔
 تمام سنیماہال، ملٹی پلیکس، سویمنگ پول، تفریحی پارک، تھیئٹر اور اس طرح کے دیگر مقامات بند رہیں گے۔ حالانکہ اوپن ائیر تھئیٹر کو 31 ستمبر سے شروع کرنے کی اجازت ہو گی۔ ہر جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاون کا عمل پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 31, 2020 08:41 AM IST