ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Unlock 5 : کھلیں گے جم اور یوگا ادارے ، شادی میں شامل ہوسکیں گے 50 لوگ

Delhi Unlock 5: پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ جم اور یوگا ادارے کھولے جاسکیں گے ۔ شادیوں میں پچاس لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔

  • Share this:
Delhi Unlock 5 : کھلیں گے جم اور یوگا ادارے ، شادی میں شامل ہوسکیں گے 50 لوگ
Delhi Unlock 5 : کھلیں گے جم اور یوگا ادارے ، شادی میں شامل ہوسکیں گے 50 لوگ

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کمزور ہونے کے بعد اب انلاک کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ دہلی ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے انلاک کی نئی گائیڈلائن جاری کی ہے ۔ دہلی انلاک کے نئے قوانین کے مطابق 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ جم اور یوگا ادارے کھولے جاسکیں گے ۔ شادیوں میں 50 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔ انلاک کی یہ گائیڈ لائن 28 جون سے لاگو ہوگی ۔


خیال رہے کہ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 85 نئے کیسز سامنے آئے جو امسال کے یومیہ کورونا کیسز میں سب سے کم ہیں ۔ حالانکہ اس وبا سے اس دوران مزید نو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔  دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 85 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1433675 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار 24961 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 158 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تعداد بڑھ کر 1407116 ہو گئی ہے۔



دہلی میں کورونا پوزیٹیوٹی ریٹ کم ہو کر اب 0.12 فیصد رہ گئی ہے ۔ اس دوران مزید نو مریضوں کی موت ہونے سے اموات کے اعداد و شمار 24961 ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72920 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور 166310 کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں ، جن میں سے پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 147873 تھی اور دوسری ڈوز لینے والوں کی تعداد 18437 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بھی کم ہوکر 1817 رہ گئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 26, 2021 11:36 PM IST