ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اناؤ اجتماعی آبروریزی: متاثرہ کی بہن کو نوکری کی یقین دہانی، اہل خانہ نےآخری رسوم ادا کی

اجتماعی آبروریزی متاثرہ کےاہل خانہ نے پہلےکہا تھا کہ وہ متاثرہ کی تب تک آخری رسوم ادا نہیں کریں گے، جب تک اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان سے ملنے نہیں آتے۔

  • Share this:
اناؤ اجتماعی آبروریزی: متاثرہ کی بہن کو نوکری کی یقین دہانی، اہل خانہ نےآخری رسوم ادا کی
اناؤ اجتماعی آبروریزی متاثرہ کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔

لکھنؤ: اناؤاجتماعی آبروریزی متاثرہ کےاہل خانہ نے ضلع انتظامیہ اورسینئرپولیس افسران کی طرف سے یقین دہانی کرائے جانےکے بعد اتوارکومتاثرہ کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔ اس سےقبل متاثرہ کےاہل خانہ نےکہا تھا کہ وہ متاثرہ کی تب تک آخری رسوم ادا نہیں کریں گے، جب تک اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان سےملنے نہیں آتے۔ وہیں متاثرہ کی بہن نے ریاستی حکومت سےاسے بھی سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


حالانکہ ضلع انتظامیہ کےکافی منانےکے باوجود متاثرہ کےاہل خانہ آخری رسوم کے لئے راضی نہیں ہوئے، اس کے بعد لکھنؤ کے منڈل کمشنرمکیش میشرام نےاہل خانہ سے تقریباً نصف گھنٹے تک بات چیت کی اورانہیں سمجھایا۔ اطلاعات کےمطابق، ضلع انتظامیہ کے افسران نے متاثرہ کی بہن کوسرکاری نوکری دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد اہل خانہ متاثرہ کا آخری رسوم ادا کرنےکےلئے تیارہوئے۔




اس کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے دوران لاش کوگاؤں کے باہرایک کھیت میں ان کے دادا- دادی کی سمدھی کے پاس ہی دفن کردیا گیا۔ آخری رسوم میں وزیرسوامی پرساد موریہ اورکمل رانی ورون کےعلاوہ میشرام اوردیگراعلیٰ افسران بھی شامل ہوئے۔ سماجوادی پارٹی کےلیڈران بھی گاؤں میں موجود ہیں، جوآخری رسوم ادا کرنےکے بعد اناؤضلع ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں شامل ہوں گے۔
First published: Dec 08, 2019 06:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading