ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اناو آبروریزی کیس :  اتل سنگھ سمیت پانچوں ملزم بھیجے گئے جیل ، سی بی آئی نے نہیں مانگی ریمانڈ

اترپردیش کے اناو میں لڑکی کی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کے قتل کے ملزم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سنگھ اور اس کے پانچ ساتھیوں کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا

  • Share this:

اناو: اترپردیش کے اناو میں لڑکی کی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کے قتل کے ملزم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سنگھ اور اس کے پانچ ساتھیوں کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اتل سینگر اور اس کے ساتھیوں کا ریمانڈ آج صبح دس بجے ختم ہوگیا تھا۔ تمام کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں اناوڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت سے ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست نہیں کی حالانکہ ملزم کی گاڑی اور رائفل کو قبضہ میں لے لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی کو بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور اس کے بھائی اتل سنگھ سے پوچھے گئے سوالات کے جواب الگ الگ ملے ہیں۔ ان سوالات کو متاثرہ کو ملزم رکن اسمبلی کے گھر لے جانے والی ان کی ساتھی ششی سنگھ اور دیگر جاننے والوں سے بھی سی بی آئی نے پوچھا تھا۔ اب سی بی آئی ان سب کو ملائے گی۔

دوسری طرف متاثرہ کی چاچی کو دہلی سے یہاں لایا جارہا ہے جہاں سی بی آئی ان سے واقعہ کے بار ے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ متاثرہ نے عصمت دری کے واقعہ کے بارے میں سب سے پہلے اپنی چاچی کو بتایا تھا۔ اس سے پہلے تفتیشی ایجنسی کے حکام نے متاثرہ، اس کی ماں اور چاچا سے پوچھ گچھ کی تھی۔

First published: Apr 22, 2018 10:27 PM IST