اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کا بیان لینے کے لئے ایمس میں لگی عدالت، ملزم کلدیپ سینگر ہوا پیش
ایمس کے جے پرکاش نرائن ایپیکس ٹراما سینٹر کی پہلی منزل پر سیمینار ہال میں یہ عدالت بنائی گئی ہے۔ جہاں 11 ستمبر یعنی آج سے متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 11, 2019 04:51 PM IST

اناؤ ریپ کا ملزم کلدیپ سنگھ سینگر
نئی دہلی۔ اناؤ ریپ معاملہ میں ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو بدھ کے روز ایمس لایا گیا ہے جہاں اس کا بیان درج کرایا جائے گا۔ سینگر کے ساتھ ہی ملزم ششی سنگھ کو بھی لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت میں ریپ متاثرہ کا بھی بیان بند کمرے میں درج کرایا جائے گا۔
بتا دیں کہ ایمس کے جے پرکاش نرائن ایپیکس ٹراما سینٹر کی پہلی منزل پر سیمینار ہال میں یہ عدالت بنائی گئی ہے۔ جہاں 11 ستمبر یعنی آج سے متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ضلع جج دھرمیش شرما بھی عدالت میں بیان درج کرنے کے لئے صبح 11 بجے یہاں پہنچے۔
ریپ متاثرہ اور ملزم کا نہیں ہو گا آمنا سامنا
دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، اس بات کا پورا نظم کیا گیا ہے کہ ملزم رکن اسمبلی اور ریپ متاثرہ کا آمنا سامنا نہ ہو۔ اناؤ ریپ متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل بند کمرے میں ہو رہا ہے۔ اس دوران کسی بھی طرح کی آڈیو۔ ویڈیو ریکارڈنگ کی ممانعت ہے۔ اس کے لئے عدالت نے ایمس انتظامیہ کو حکم دیا ہے۔ وہیں، سماعت کے دوران سیمینار ہال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند ہیں۔
غور طلب ہے کہ متاثرہ 28 جولائی کو اپنے کنبے کے ساتھ رائے بریلی سے اناؤ واپس آ رہی تھی۔ جس گاڑی میں وہ اور اس کے اہل خانہ سوار تھے، اسے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں متاثرہ کی والدہ سمیت اس کے کنبہ کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس معاملے میں متاثرہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اسے علاج کے لئے ایمس لایا گیا اور یہاں بھی اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے میں متاثرہ کا وکیل بھی زخمی ہوگیا تھا۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ