اناؤ آبروریزی معاملہ : سی بی آئی نے پیش رفت رپورٹ پیش کی
اناؤ کے اجتماعی آبروریزی معاملے کی جانچ کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے پیش رفت رپورٹ پیش کی اور متاثرہ کے والد کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کی رپورٹ میں اختلاف ہونے پر ایمس کے ڈاکٹروں سے میڈیکل کرانے کی اجازت مانگی۔
- UNI
- Last Updated: May 31, 2018 12:43 PM IST

اناؤ کے اجتماعی آبروریزی معاملے کی جانچ کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے پیش رفت رپورٹ پیش کی اور متاثرہ کے والد کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کی رپورٹ میں اختلاف ہونے پر ایمس کے ڈاکٹروں سے میڈیکل کرانے کی اجازت مانگی۔
الہ آباد: اناؤ کے اجتماعی آبروریزی معاملے کی جانچ کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے پیش رفت رپورٹ پیش کی اور متاثرہ کے والد کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کی رپورٹ میں اختلاف ہونے پر ایمس کے ڈاکٹروں سے میڈیکل کرانے کی اجازت مانگی۔
ریاستی سرکار کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکسو ایکٹ کے تحت اناؤ کی خصوصی عدالت میں درج مقدمہ کو لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت میں منتقل کرنے کا خط جاری کیا گیا ہے۔ سفارش کے ساتھ ہی مقدمہ میں سی بی آئی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس ڈی وی بھوسلے اور جسٹس سنیت کمار کی ڈویژن اور مفاد عامہ کی عرضی سماعت کر رہی ہے۔ ملزم رکن اسمبلی کے وکیل نے سی بی آئی پر غیر جانبدار نہ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کر دفاع کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔