الہ آباد: اناو عصمت دری معاملہ میں سی بی آئی نے بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے گی۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ 13 اپریل کو معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سی بی آئی کو اس معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ2 مئی کو صبح 10 بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
معاملے میں سی بی آئی نے لڑکی سے عصمت دری کے ملزم ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی گرفتاری سے لے کر، ان کے بھائی اتل سنگھ اور چار دیگر ملزمین کی گرفتاری اور ان سے پوچھ تاچھ کی پوری تفصیل تیار کرلی ہے۔ اس رپورٹ میں چاروں ایف آئی آر، متاثرہ کا بیان اور اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ بھی اس میں شامل کی گئی ہے۔
سی بی آئی اس وقت اس معاملے میں حادثہ کے وقت اناو میں تعینات ایس پی، سی او اور ماکھی تھانے میں تعینات پولس اہلکاروں کے رول کی بھی جانچ کررہی ہے۔ ان لوگوں کے بیان سی بی آئی درج کرچکی ہے، لیکن ابھی بھی کوئی معاملات پر پوچھ گچھ ہونی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 13 اپریل کو ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملز م ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے معاملے میں ضمانت پر رہا تمام ملزمین کی ضمانت کو منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔