یوپی میں غیرتسلیم شدہ مدارس کی جانب سے بھی جدیدنصاب کی سمت قدم، کیا NCERT کانصاب ہوگاشامل؟
دارالعلوم دیوبند نے اس سروے کی حمایت کی تھی
حافظ قدوس ہادی نے کہا کہ ہم نصاب میں تبدیلی لانے پر کام کر رہے ہیں۔ مدارس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے ذریعہ تسلیم شدہ مدارس پہلے ہی غیر تسلیم شدہ مدارس کے برعکس اپنے طلبہ کو مختلف مضامین پڑھا رہے ہیں۔
اتر پردیش کے ایسے مدارس جو دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے تحت چلائے جاتے ہیں، اب وہ تسلیم شدہ مدارس کے نصاب کے مطابق بنانے کے لیے تبدیلیاں شروع کریں گے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حافظ قدوس ہادی جو کانپور کے شہر قاضی بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ غیر منظور شدہ مدارس کے ذمہ داروں سے طلبہ کے لیے ہائی اسکول کی تعلیم کا منصوبہ بنانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں جمعیت علمائے ہند علما کی ایک تاریخی اور ملک گری تنظیم ہے۔
مدارس کے ذمہ داروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نصاب میں ریاضی، انگریزی، کمپیوٹر، ہندی اور دیگر مضامین شامل کریں۔ حافظ قدوس ہادی نے کہا کہ ہم نصاب میں تبدیلی لانے پر کام کر رہے ہیں۔ مدارس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے ذریعہ تسلیم شدہ مدارس پہلے ہی غیر تسلیم شدہ مدارس کے برعکس اپنے طلبہ کو مختلف مضامین پڑھا رہے ہیں۔ تسلیم شدہ مدارس نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) کا نصاب نافذ کیا ہے جہاں طلبہ کے لیے سات مضامین لازمی ہیں۔ دوسری طرف غیر تسلیم شدہ مدارس دارالعلوم دیوبند اور بریلی شریف کے نصاب کی حد تک محدود ہیں۔ حال ہی میں ریاستی حکومت نے پورے اترپردیش میں نجی، غیر امدادی اور غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کیا۔ جس کے بارے میں ذمہ داران مدارس نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
10 ستمبر کو شروع ہونے والی مشق 20 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئی۔ سروے ٹیموں نے آمدنی، اخراجات اور وہاں پڑھائے جانے والے مضامین اور دیگر نکات کی تفصیلات جمع کیں۔ دارالعلوم دیوبند نے اس سروے کی حمایت کی تھی جس میں مدرسہ کے منتظمین سے کہا گیا تھا کہ وہ اعلیٰ سطح کی شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے فنڈز کی تمام تفصیلات شیئر کریں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔