உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی 10 ویں بورڈ امتحان نتائج : ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم طالب علم ، الماس خان کو ملی چھٹی پوزیشن ، دیکھیں پوری فہرست

    جے اے سی نے 10ویں کے نتائج کا کیا اعلان

    جے اے سی نے 10ویں کے نتائج کا کیا اعلان

    دسویں میں الہ آباد کی انجلی ورما نے بازی ماری ہے ۔دسویں کی ٹاپ 10 فہرست میں صرف ایک ہی مسلم طالب علم کا نام ہے ۔

    • Share this:
      الہ آباد : اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات کے نتائج اتوار کو اعلان کردئے گئے ہیں ۔بارہویں میں فتح پور کے رجنیش شکلا اور بارہ بنکی کے پرکاش موریہ نے مشترکہ طور پر ٹاپ کیا ہے تو وہیں دسویں میں الہ آباد کی انجلی ورما نے بازی ماری ہے ۔دسویں کی ٹاپ 10 فہرست میں صرف ایک ہی مسلم طالب علم کا نام ہے ۔ ریاست کی راجدھانی لکھنو کے الماس خان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ چھٹی پوزیشن پر الماس کے علاوہ دیویا ، اتکرش یادو ، سومیا سنگھ اور ریشو یادو ہیں۔ الماس نے 93.67 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔
      دسویں میں الہ آباد کی انجلی ورما نے ریاست میں ٹاپ کیا ۔ انجلی بھیم بہاری انٹر کالج کی طالبہ ہیں۔ انجلی نے 600 میں سے 578 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ جبکہ بارہویں میں رجنیش شکلا اور آکاش موریہ نے مشترکہ طور پر ٹاپ کیا ہے اور انہوں نے 500 میں سے 466 نمبرات حاصل کیا ہے ۔
      اعلان شدہ نتائج کے مطابق سال رواں 10 ویں میں 75.16 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں تو وہیں 12 ویں 72.43 فیصد طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں ۔ ہائی اسکول کے امتحان میں 1062 طلبہ اور 787 طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں ۔

      10 th to 10

      10 th to 10 2
      First published: