اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے دیدارگنج علاقے میں سنیچر کو پک اپ پلٹنے سے 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 20دیگر زخمی ہیں۔پولیس اطلاعات کے مطابق آم گاوں میں 23 نومبر کو سوتری دیوی(70) کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے آخری رسوم میں شرکت کے لئے لوگ پک اپ میں سوار ہوکر درباسا جارہے تھے کہ دیدار گنج۔امباری شاہراہ پر پلتھی بینک کے نزدیک پک اپ بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مرنےوالوں کی شناخت پنچم راج بھر(60) سنتوش(32)، جگدیش(50) اور ستیش(40) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پک اپ میں کل 24 لوگ سوار تھے۔ زخمیوں میں سے سات کو پھول پور اور 13 کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔