ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پڑھیں: میٹنگ میں انتہائی جذباتی ہوئے اکھلیش نے اپنی تقریر میں کیا کیا کہا؟

انتہائی جذباتی وزیر اعلی نے کہا، ’’نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) مجھے ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیں لیکن سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہی جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2016 01:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پڑھیں: میٹنگ میں انتہائی جذباتی ہوئے اکھلیش نے اپنی تقریر میں کیا کیا کہا؟
انتہائی جذباتی وزیر اعلی نے کہا، ’’نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) مجھے ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیں لیکن سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہی جانا چاہئے۔

لکھنؤ۔  سماج وادی پارٹی میں جاری رسہ کشی کے درمیان ملائم سنگھ کی طرف سے آج طلب کی گئی میٹنگ میں بولتے بولتے وزیر اعلی اکھلیش یادو رو پڑے۔ انتہائی جذباتی وزیر اعلی نے کہا، ’’نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) مجھے ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیں لیکن سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہی جانا چاہئے۔ نیتا جی نے ہی مجھے ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونا سکھایا ہے۔ امر سنگھ نے کہا تھا کہ اکتوبر میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ نیتا جی میرے والد اور استاذ دونوں ہیں۔ میں ان کے احکامات کی خلاف ورزی کیوں کروں گا۔ نیتا جی نے مجھے وزیر اعلی بنایا‘‘۔ مسٹر یادو نے کہا، ’’نیتا جی ناانصافی کے سامنے آپ نے کھڑا ہونا سکھایا۔ پارٹی میں مسلسل سازش ہو رہی ہے تو میں کس طرح برداشت کرتا۔ باہر کے لوگ خاندان توڑنے میں لگے ہیں۔ نیتا جی کے ہر منصوبے کو میں نے نافذ کیا۔ نیتا جی کہیں تو میں استعفی دینے کو بھی تیار ہوں‘‘۔


انہوں نے کہا، ’’رام گوپال کے کہنے سے کسی وزیر کو برخاست نہیں کیا۔ بہت سارے لوگ خاندان میں اختلافات پیدا کر رہے ہیں۔ وہ رتھ یاترا بھی چلائیں گے اور یوم تاسیس بھی منائیں گے‘‘۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نیتا جی میرے استاذ ہیں۔ ان سے ہی میں نے سیاست سیکھی ہے ۔ نیتا جی کے بتائے راستے پر چلتا رہا ہوں۔ نیتا جی سے انہوں نے عوامی طور پر معافی مانگی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ دائرے سے باہر آکر اگر میں نے کوئی بات کہی ہو تو معاف کریں۔


اکھلیش نے کہا کہ نیتا جی کا راستہ ہر کوئی جانتا ہے۔ آپ نے ہمیں ظلم کے خلاف لڑنے کا راستہ دکھایا ہے۔ میں نئی ​​پارٹی کیوں بناؤں گا۔ اگر کوئی سازش کر رہا ہے تو مجھے اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ دوسرے لوگوں نے مہم شروع کر دی ہے۔ آپ کی پارٹی نے بہت سے کام کئے ہیں۔ آپ نے کہا کہ 24 ماہ کے اندر اندر ایکسپریس وے بن کر تیار ہو جانا چاہئے۔ ہم نے 22 ماہ میں تیار کر دیا۔ ہماری سالگرہ پر اس کا افتتاح کریں گے۔ یوپی حکومت واحد حکومت ہے جو 55 لاکھ خواتین کو پنشن دے رہی ہے۔


لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نئی ​​پارٹی بناؤں گا۔ کون نئی پارٹی بنا رہا ہے؟ میں نہیں بنا رہا ہوں۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں سازش کے خلاف کھڑا ہوں۔ اگر آپ نے استعفی مانگا ہوتا تو میں استعفی دے دیتا۔ آپ نے کہا کہ دیپک سنگھل کو ہٹاؤ، میں نے ہٹا دیا۔ آپ نے کہا تھا گایتری پرجاپتی کو ہٹاؤ، میں نے ہٹا دیا۔ مجھے ہٹانے کی بات پر امر سنگھ بیٹھے تھے۔ امر سنگھ نے گزشتہ سال ٹویٹ کیا تھا کہ یوپی میں سماجوادی پارٹی میں تبدیلی کریں گے اور وزیر اعلی کو بدلا جائے گا۔ رام گوپال جی نے کبھی بھی مجھ سے کسی کو ہٹانے کے لیے نہیں کہا تھا۔ یہ میرا کیریئر ہے، سیاست چھوڑ دوں گا تو کہاں جاؤں گا؟ میں کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نیتا جی سے اپنے دل کی بات کہیں۔

First published: Oct 24, 2016 01:18 PM IST